سورة الحاقة
باب 69 | 52 آیات
ترجمہ: فتح محمد جالندھری
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ ٱلْحَآقَّةُ
Al haaaqqah
ہونی شُدنی! 1
مَا ٱلْحَآقَّةُ
Mal haaaqqah
کیا ہے وہ ہونی شدنی؟
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحَآقَّةُ
Wa maaa adraaka mal haaaqqah
اور تم کیا جانو کہ وہ کیا ہے ہونی شُدنی؟ 1
كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌۢ بِٱلْقَارِعَةِ
Kazzabat samoodu wa 'Aadum bil qaari'ah
ثمود 1 اور عاد نے اُس اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت 2 کو جھُٹلایا
فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا۟ بِٱلطَّاغِيَةِ
Fa-ammaa Samoodu fauhlikoo bittaaghiyah
تو ثمود ایک سخت حادثہ 1 سے ہلاک کیے گئے
وَأَمَّا عَادٌۭ فَأُهْلِكُوا۟ بِرِيحٍۢ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍۢ
Wa ammaa 'Aadun fa uhlikoo bireehin sarsarin 'aatiyah
اور عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کر دیے گئے
سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍۢ وَثَمَٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًۭا فَتَرَى ٱلْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍۢ
Sakhkharahaa 'alaihim sab'a la yaalinw wa samaaniyata ayyaamin husooman fataral qawma feehaa sar'aa ka annahum a'jaazu nakhlin khaawiyah
اللہ تعالیٰ نے اُس کو مسلسل سات رات اور آٹھ دن اُن پر مسلط رکھا (تم وہاں ہوتے تو) دیکھتے کہ وہ وہاں اِس طرح پچھڑے پڑے ہیں جیسے وہ کھجور کے بوسیدہ تنے ہوں
فَهَلْ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٍۢ
Fahal taraa lahum mim baaqiyah
اب کیا اُن میں سے کوئی تمہیں باقی بچا نظر آتا ہے؟
وَجَآءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُۥ وَٱلْمُؤْتَفِكَٰتُ بِٱلْخَاطِئَةِ
Wa jaaa'a Firawnu wa man qablahoo wal mu'tafikaatu bilhaati'ah
اور اِسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اُس سے پہلے کے لوگوں نے اور تَل پٹ ہوجانے والی بستیوں نے کیا۔ 1
فَعَصَوْا۟ رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةًۭ رَّابِيَةً
Fa'ansaw Rasoola Rabbihim fa akhazahum akhzatar raabiyah
ان سب نے اپنے رب کے رسول کی بات نہ مانی تو اُس نے اُن کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا
إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلْمَآءُ حَمَلْنَٰكُمْ فِى ٱلْجَارِيَةِ
Innaa lammaa taghal maaa'u hamalnaakum fil jaariyah
جب پانی کا طوفان حد سے گزر گیا 1 تو ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر دیا تھا 2
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةًۭ وَتَعِيَهَآ أُذُنٌۭ وَٰعِيَةٌۭ
Linaj'alahaa lakum tazki ratanw-wa ta'iyahaa unzununw waa'iyah
کہ اِس واقعہ کو تمہارے لیے ایک سبق آموز یادگار بنادیں اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد محفوظ رکھیں۔ 1
فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ نَفْخَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ
Fa izaa nufikha fis soori nafkhatunw waahidah
1 پھر جب ایک دفعہ صُور میں پھونک مار دی جائے گی
وَحُمِلَتِ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةًۭ وَٰحِدَةًۭ
Wa humilatil ardu wal jibaalu fadukkataa dakkatanw waahidah
اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا
فَيَوْمَئِذٍۢ وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ
Fa yawma'izinw waqa'atil waaqi'ah
اُس روز وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا
وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِىَ يَوْمَئِذٍۢ وَاهِيَةٌۭ
Wanshaqqatis samaaa'u fahiya yawma 'izinw-waahiyah
اُس دن آسمان پھٹے گا اور اس کی بندش ڈھیلی پڑ جائے گی
وَٱلْمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرْجَآئِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍۢ ثَمَٰنِيَةٌۭ
Wal malaku 'alaaa arjaaa'ihaa; wa yahmilu 'Arsha Rabbika fawqahum yawma'izin samaaniyah
فرشتے اس کے اطراف و جوانب میں ہوں گے اور آٹھ فرشتے اُس روز تیرے ربّ کا عرش اپنے اُوپر اُٹھائے ہوئے ہوں گے۔ 1
يَوْمَئِذٍۢ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌۭ
Yawma'izin tu'radoona laa takhfaa min kum khaafiyah
وہ دن ہوگا جب تم لوگ پیش کیے جاؤ گے، تمہارا کوئی راز بھی چھپا نہ رہ جائے گا
فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقْرَءُوا۟ كِتَٰبِيَهْ
Fa ammaa man ootiya kitaabahoo biyameenihee fa yaqoolu haaa'umuq ra'oo kitaabiyah
اُس وقت جس کا نامہٴ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا 1 وہ کہے گا”لو دیکھو، پڑھو میرا نامہٴ اعمال، 2
إِنِّى ظَنَنتُ أَنِّى مُلَٰقٍ حِسَابِيَهْ
Innee zannantu annee mulaaqin hisaabiyah
میں سمجھتا تھا کہ مجھے ضرور اپنا حساب ملنے والا ہے۔“ 1
فَهُوَ فِى عِيشَةٍۢ رَّاضِيَةٍۢ
Fahuwa fee 'eeshatir raadiyah
پس وہ دل پسند عیش میں ہوگا
فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍۢ
Fee jannnatin 'aaliyah
عالی مقام جنت میں
قُطُوفُهَا دَانِيَةٌۭ
Qutoofuhaa daaniyah
جس کے پھلوں کے گچھے جھکے پڑ رہے ہوں گے
كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَآ أَسْلَفْتُمْ فِى ٱلْأَيَّامِ ٱلْخَالِيَةِ
Kuloo washraboo haneee'am bimaaa aslaftum fil ayyaamil khaliyah
(ایسے لوگوں سے کہا جائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے اُن اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں
وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَٰلَيْتَنِى لَمْ أُوتَ كِتَٰبِيَهْ
Wa ammaa man ootiya kitaabahoo bishimaalihee fa yaqoolu yaalaitanee lam oota kitaaabiyah
اور جس کا نامہٴ اعمال اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا 1 وہ کہے گا”کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا 2
وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ
Wa lam adri maa hisaabiyah
اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے۔ 1
يَٰلَيْتَهَا كَانَتِ ٱلْقَاضِيَةَ
Yaa laitahaa kaanatil qaadiyah
کاش میری وہی موت (جو دُنیا میں آئی تھی) فیصلہ کُن ہوتی۔ 1
مَآ أَغْنَىٰ عَنِّى مَالِيَهْ ۜ
Maaa aghnaa 'annee maaliyah
آج میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا
هَلَكَ عَنِّى سُلْطَٰنِيَهْ
Halaka 'annee sultaaniyah
میرا سارا اقتدار ختم ہوگیا۔“ 1
خُذُوهُ فَغُلُّوهُ
Khuzoohu faghullooh
(حکم ہو گا) پکڑو اِسے اور اِس کی گردن میں طوق ڈال دو
ثُمَّ ٱلْجَحِيمَ صَلُّوهُ
Summal Jaheema sallooh
پھر اِسے جہنم میں جھونک دو
ثُمَّ فِى سِلْسِلَةٍۢ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًۭا فَٱسْلُكُوهُ
Summa fee silsilatin zar'uhaa sab'oona ziraa'an faslukooh
پھر اِس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو
إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ ٱلْعَظِيمِ
Innahoo kaana laa yu'minubillaahil 'Azeem
یہ نہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ
wa laa yahuddu 'alaa ta'aamil miskeen
اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا۔ 1
فَلَيْسَ لَهُ ٱلْيَوْمَ هَٰهُنَا حَمِيمٌۭ
Falaysa lahul yawma haahunaa hameem
لہٰذا آج نہ یہاں اِس کا کوئی یار غم خوار ہے
وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍۢ
Wa laa ta'aamun illaa min ghisleen
اور نہ زخموں کے دھوون کے سوا اِس کے لیے کوئی کھانا
لَّا يَأْكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلْخَٰطِـُٔونَ
Laa yaakuluhooo illal khati'oon
جسے خطا کاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا
فَلَآ أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ
Falaaa uqsimu bimaa tubsiroon
پس نہیں، 1 میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو
وَمَا لَا تُبْصِرُونَ
Wa maa laa tubsiroon
اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے
إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍۢ كَرِيمٍۢ
Innahoo laqawlu Rasoolin kareem
یہ ایک رسولِ کریم کا قول ہے، 1
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍۢ ۚ قَلِيلًۭا مَّا تُؤْمِنُونَ
Wa ma huwa biqawli shaa'ir; qaleelam maa tu'minoon
کسی شاعر کا قول نہیں ہے ، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو۔ 1
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍۢ ۚ قَلِيلًۭا مَّا تَذَكَّرُونَ
Wa laa biqawli kaahin; qaleelam maa tazakkaroon
اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو
تَنزِيلٌۭ مِّن رَّبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ
Tanzeelum mir rabbil 'aalameen
یہ ربّ العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے۔ 1
وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ ٱلْأَقَاوِيلِ
Wa law taqawwala 'alainaa ba'dal aqaaweel
اور اگر اس (نبی) نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسوب کی ہوتی
لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِٱلْيَمِينِ
La-akhaznaa minhu bilyameen
تو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ ٱلْوَتِينَ
Summa laqata'naa minhul wateen
اور اِس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے
فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَٰجِزِينَ
Famaa minkum min ahadin'anhu haajizeen
پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اِس کام سے روکنے والا نہ ہوتا۔ 1
وَإِنَّهُۥ لَتَذْكِرَةٌۭ لِّلْمُتَّقِينَ
Wa innahoo latazkiratul lilmuttaqeen
درحقیقت یہ پرہیز گار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے۔ 1
وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ
Wa inna lana'lamu anna minkum mukazzibeen
اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں
وَإِنَّهُۥ لَحَسْرَةٌ عَلَى ٱلْكَٰفِرِينَ
Wa innahu lahasratun 'alal kaafireen
ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجبِ حسرت ہے۔ 1
وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلْيَقِينِ
Wa innahoo lahaqqul yaqeen
اور یہ بالکل یقینی حق ہے
فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ
Fasbbih bismi Rabbikal 'Azeem
پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو
قرآن کریم آڈیو کے ساتھ سنیں
آڈیو سنیں