Skip to main content

سورة النبأ

سورۃ An-Naba - The Tidings

باب 78 | 40 آیات

ترجمہ: فتح محمد جالندھری

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

1

عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ

'Amma Yatasaa-aloon

یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟

2

عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلْعَظِيمِ

'Anin-nabaa-il 'azeem

کیا اُس بڑی خبر کے بارے میں

3

ٱلَّذِى هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ

Allazi hum feehi mukh talifoon

جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟

4

كَلَّا سَيَعْلَمُونَ

Kallaa sa y'alamoon

ہر گز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا

5

ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ

Thumma kallaa sa y'alamoon

ہاں، ہر گز نہیں، عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا۔

6

أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ مِهَٰدًۭا

Alam naj'alil arda mihaa da

کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا،

7

وَٱلْجِبَالَ أَوْتَادًۭا

Wal jibaala au taada

اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا،

8

وَخَلَقْنَٰكُمْ أَزْوَٰجًۭا

Wa khalaq naakum azwaaja

اور تمہیں(مَردوں اور عورتوں کے) جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا،

9

وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًۭا

Waja'alnan naumakum subata

اور تمہاری نیند کو باعثِ سکون بنایا،

10

وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًۭا

Waja'alnal laila libasa

اور رات کو پردہ پوش

11

وَجَعَلْنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشًۭا

Waja'alnan nahara ma 'aasha

اور دن کو معاش کا وقت بنایا،

12

وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًۭا شِدَادًۭا

Wa banaina fauqakum sab 'an shi daada

اور تمہارے اوپر سات مضبُوط آسمان قائم کیے،

13

وَجَعَلْنَا سِرَاجًۭا وَهَّاجًۭا

Waja'alna siraajaw wah haaja

اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا،

14

وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلْمُعْصِرَٰتِ مَآءًۭ ثَجَّاجًۭا

Wa anzalna minal m'usiraati maa-an saj-jaaja

اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی

15

لِّنُخْرِجَ بِهِۦ حَبًّۭا وَنَبَاتًۭا

Linukh rija bihee habbaw wana baata

تاکہ اس کے ذریعہ سے غلہ اور سبزی

16

وَجَنَّٰتٍ أَلْفَافًا

Wa jan naatin alfafa

اور گھنے باغ اُگائیں؟

17

إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ كَانَ مِيقَٰتًۭا

Inna yaumal-fasli kana miqaata

بے شک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے

18

يَوْمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًۭا

Yauma yun fakhu fis-soori fataa toona afwaaja

جس روز صور میں پھُونک ما ر دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آوٴ گے۔

19

وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ أَبْوَٰبًۭا

Wa futiha tis samaa-u fakaanat abwaaba

اور آسمان کھول دیا جائے گا حتیٰ کہ وہ دروازے ہی دروازے بن کر رہ جائے گا

20

وَسُيِّرَتِ ٱلْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا

Wa suyyi raatil jibaalu fa kaanat saraaba

اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے۔

21

إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًۭا

Inna jahan nama kaanat mirsaada

در حقیقت جہنّم ایک گھات ہے،

22

لِّلطَّٰغِينَ مَـَٔابًۭا

Lit taa gheena ma aaba

سرکشوں کا ٹھکانا

23

لَّٰبِثِينَ فِيهَآ أَحْقَابًۭا

Laa bitheena feehaa ahqaaba

جس میں وہ مُدّتوں پڑے رہیں گے۔

24

لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًۭا وَلَا شَرَابًا

Laa ya zooqoona feeha bar daw walaa sharaaba

اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے

25

إِلَّا حَمِيمًۭا وَغَسَّاقًۭا

Illa hamee maw-wa ghas saaqa

کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون،

26

جَزَآءًۭ وِفَاقًا

Jazaa-aw wi faaqa

(اُن کے کرتوتوں) کا بھرپور بدلہ

27

إِنَّهُمْ كَانُوا۟ لَا يَرْجُونَ حِسَابًۭا

Innahum kaanu laa yarjoona hisaaba

وہ کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھے

28

وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابًۭا

Wa kazzabu bi aayaa tina kizzaba

اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھُٹلا دیا تھا،

29

وَكُلَّ شَىْءٍ أَحْصَيْنَٰهُ كِتَٰبًۭا

Wa kulla shai-in ahsai naahu kitaa ba

اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گِن گِن کر لکھ رکھی تھی۔

30

فَذُوقُوا۟ فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا

Fa zooqoo falan-nazee dakum ill-laa azaaba

اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے

31

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا

Inna lil mutta qeena mafaaza

یقیناً متّقیوں کے لیے کامرانی کا ایک مقام ہے

32

حَدَآئِقَ وَأَعْنَٰبًۭا

Hadaa-iqa wa a'anaa ba

باغ اور انگور

33

وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًۭا

Wa kaawa 'iba at raaba

اور نوخیز ہم سن لڑکیاں،

34

وَكَأْسًۭا دِهَاقًۭا

Wa ka'san di haaqa

اور چھلکتے ہوئے جام

35

لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًۭا وَلَا كِذَّٰبًۭا

Laa yasma'oona fiha lagh waw walaa kizzaba

وہاں کوئی لغو اور جھُوٹی بات وہ نہ سُنیں گے۔

36

جَزَآءًۭ مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًۭا

Jazaa-am mir-rabbika ataa-an hisaaba

جزا ء اور کافی انعام تمہارے ربّ کی طرف سے

37

رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ٱلرَّحْمَٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًۭا

Rabbis samaa waati wal ardi wa maa baina humar rahmaani laa yam likoona minhu khi taaba

اُس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں۔

38

يَوْمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلْمَلَٰٓئِكَةُ صَفًّۭا ۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحْمَٰنُ وَقَالَ صَوَابًۭا

Yauma yaqoo mur roohu wal malaa-ikatu saf-fal laa yata kalla moona illa man azina lahur rahmaanu wa qaala sawaaba

جس روز رُوح اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے، کوئی نہ بولے گا سوائے اُس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے۔

39

ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلْحَقُّ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا

Zaalikal yaumul haqqu faman shaa-at ta khaaza ill-laa rabbihi ma-aaba

وہ دن برحق ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف پلٹنے کا راستہ اختیار کر لے

40

إِنَّآ أَنذَرْنَٰكُمْ عَذَابًۭا قَرِيبًۭا يَوْمَ يَنظُرُ ٱلْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلْكَافِرُ يَٰلَيْتَنِى كُنتُ تُرَٰبًۢا

In naa anzar naakum azaaban qareebaiy-yauma yan zurul marr-u maa qaddamat yadaahu wa ya qoolul-kaafiru yaa lai tanee kuntu turaaba

ہم نے تم لوگوں کو اُس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آلگا ہے۔ جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے ، اور کافر پکار اُٹھے گا کہ کاش میں خاک ہوتا۔

قرآن کریم آڈیو کے ساتھ سنیں

آڈیو سنیں