Skip to main content

سورة الفجر

سورۃ Al-Fajr - The Dawn

باب 89 | 30 آیات

ترجمہ: فتح محمد جالندھری

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

1

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلْفَجْرِ

Wal-Fajr

قسم ہے فجر کی

2

وَلَيَالٍ عَشْرٍۢ

Wa layaalin 'ashr

اور دس راتوں کی

3

وَٱلشَّفْعِ وَٱلْوَتْرِ

Wash shaf'i wal watr

اور جفت اور طاق کی

4

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَسْرِ

Wallaili izaa yasr

اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو

5

هَلْ فِى ذَٰلِكَ قَسَمٌۭ لِّذِى حِجْرٍ

Hal fee zaalika qasamul lizee hijr

کیا اِس میں کسی صاحب ِ عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟ 1

6

أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ

Alam tara kaifa fa'ala rabbuka bi'aad

1 تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے ربّ نے کیا برتاوٴ کیا

7

إِرَمَ ذَاتِ ٱلْعِمَادِ

Iramaa zaatil 'imaad

اُونچے ستونوں والے عادِ اِرَم کے ساتھ، 1

8

ٱلَّتِى لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِى ٱلْبِلَٰدِ

Allatee lam yukhlaq misluhaa fil bilaad

جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟ 1

9

وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُوا۟ ٱلصَّخْرَ بِٱلْوَادِ

Wa samoodal lazeena jaabus sakhra bil waad

اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟ 1

10

وَفِرْعَوْنَ ذِى ٱلْأَوْتَادِ

Wa fir'awna zil awtaad

اور میخوں والے فرعون 1 کے ساتھ؟

11

ٱلَّذِينَ طَغَوْا۟ فِى ٱلْبِلَٰدِ

Allazeena taghaw fil bilaad

یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں بڑی سرکشی کی تھی

12

فَأَكْثَرُوا۟ فِيهَا ٱلْفَسَادَ

Fa aksaroo feehal fasaad

اور ان میں بہت فساد پھیلایا تھا

13

فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ

Fasabba 'alaihim Rabbuka sawta 'azaab

آخرکار تمہارے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا

14

إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلْمِرْصَادِ

Inna Rabbaka labil mirsaad

حقیقت یہ ہے کہ تمہارا ربّ گھات لگائے ہوئے ہے۔ 1

15

فَأَمَّا ٱلْإِنسَٰنُ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكْرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَكْرَمَنِ

Fa ammal insaanu izaa mab talaahu Rabbuhoo fa akramahoo wa na' 'amahoo fa yaqoolu Rabbeee akraman

1 مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا ربّ جب اس کو آزمائش میں ڈالتا ہے  اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے ربّ نے مجھے عزت دار بنا دیا

16

وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبْتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّىٓ أَهَٰنَنِ

Wa ammaaa izaa mabtalaahu faqadara 'alaihi rizqahoo fa yaqoolu Rabbeee ahaanan

اور جب وہ اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُس کا رزق اُس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے ربّ نے مجھے ذلیل کر دیا۔ 1

17

كَلَّا ۖ بَل لَّا تُكْرِمُونَ ٱلْيَتِيمَ

Kalla bal laa tukrimooo nal yateem

ہرگز نہیں، 1 بلکہ تم یتیم سے عزّت کا سلوک نہیں کرتے 2

18

وَلَا تَحَٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ

Wa laa tahaaaddoona 'alaata'aamil miskeen

اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دُوسرے کو نہیں اُکساتے، 1

19

وَتَأْكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكْلًۭا لَّمًّۭا

Wa taakuloonat turaasa aklal lammaa

اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو، 1

20

وَتُحِبُّونَ ٱلْمَالَ حُبًّۭا جَمًّۭا

Wa tuhibboonal maala hubban jammaa

اور مال کی محبت میں بُری طرح گرفتار ہو۔ 1

21

كَلَّآ إِذَا دُكَّتِ ٱلْأَرْضُ دَكًّۭا دَكًّۭا

Kallaaa izaaa dukkatil ardu dakkan dakka

ہرگز نہیں، 1 جب زمین پے در پے کوُٹ کوُٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی

22

وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلْمَلَكُ صَفًّۭا صَفًّۭا

Wa jaaa'a Rabbuka wal malaku saffan saffaa

اور تمہارا ربّ جلوہ فرما ہوگا 1 اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے

23

وَجِا۟ىٓءَ يَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍۢ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكْرَىٰ

Wa jeee'a yawma'izim bi jahannnam; Yawma 'iziny yatazakkarul insaanu wa annaa lahuz zikraa

اور جہنّم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل ؟ 1

24

يَقُولُ يَٰلَيْتَنِى قَدَّمْتُ لِحَيَاتِى

Yaqoolu yaa laitanee qaddamtu lihayaatee

وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا!

25

فَيَوْمَئِذٍۢ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٌۭ

Fa Yawma izil laa yu'azzibu 'azaabahooo ahad

پھر اُس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں

26

وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٌۭ

Wa laa yoosiqu wasaaqa hooo ahad

اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں

27

يَٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفْسُ ٱلْمُطْمَئِنَّةُ

Yaaa ayyatuhan nafsul mutma 'innah

(دُوسری طرف ارشاد ہوگا)اے نفسِ مطمئن، 1

28

ٱرْجِعِىٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةًۭ مَّرْضِيَّةًۭ

Irji'eee ilaa Rabbiki raadiyatam mardiyyah

چل اپنے ربّ کی طرف1 اِس حال میں کہ تُو (اپنے انجامِ نیک سے) خوش (اور اپنے ربّ کے نزدیک) پسندیدہ ہے

29

فَٱدْخُلِى فِى عِبَٰدِى

Fadkhulee fee 'ibaadee

شامل ہو جا میرے (نیک) بندوں میں

30

وَٱدْخُلِى جَنَّتِى

Wadkhulee jannatee

اور داخل ہو جا میری جنت میں

قرآن کریم آڈیو کے ساتھ سنیں

آڈیو سنیں