Skip to main content

سورة الرحمن

سورۃ Ar-Rahman - The Beneficent

باب 55 | 78 آیات

ترجمہ: فتح محمد جالندھری

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

1

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ ٱلرَّحْمَٰنُ

Ar Rahmaan

رحمٰن نے

2

عَلَّمَ ٱلْقُرْءَانَ

'Allamal Quran

اِس قرآن کی تعلیم دی ہے۔ 1

3

خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ

Khalaqal insaan

اُسی نے انسان کو پیدا کیا 1

4

عَلَّمَهُ ٱلْبَيَانَ

'Allamalhul bayaan

اور اسے بولنا سکھایا۔ 1

5

ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ بِحُسْبَانٍۢ

Ashshamsu walqamaru bihusbaan

سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں 1

6

وَٱلنَّجْمُ وَٱلشَّجَرُ يَسْجُدَانِ

Wannajmu washshajaru yasjudan

اور تارے 1 اور درخت سب سجدہ ریز ہیں۔ 2

7

وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلْمِيزَانَ

Wassamaaa'a rafa'ahaa wa wada'al Meezan

آسمان کو اُس نے بلند کیا اور میزان قائم کر دی۔ 1

8

أَلَّا تَطْغَوْا۟ فِى ٱلْمِيزَانِ

Allaa tatghaw fil meezaan

اِس کا تقاضا یہ ہے کہ تم میزان میں خلل نہ ڈالو

9

وَأَقِيمُوا۟ ٱلْوَزْنَ بِٱلْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا۟ ٱلْمِيزَانَ

Wa aqeemul wazna bilqisti wa laa tukhsirul meezaan

انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو۔ 1

10

وَٱلْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ

Wal arda wada'ahaa lilanaame

1 زمین کو اس نے سب مخلوقات کے لیے بنایا۔ 2

11

فِيهَا فَٰكِهَةٌۭ وَٱلنَّخْلُ ذَاتُ ٱلْأَكْمَامِ

Feehaa faakihatunw wan nakhlu zaatul akmaam

اس میں ہر طرح کے بکثرت لذیذ پھل ہیں کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں

12

وَٱلْحَبُّ ذُو ٱلْعَصْفِ وَٱلرَّيْحَانُ

Walhabbu zul 'asfi war Raihaanu

طرح طرح کے غلّے ہیں جن میں بُھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی۔ 1

13

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan

پس اے جِنّ وانس، تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں 1 کو جھٹلاؤ گے؟ 2

14

خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ مِن صَلْصَٰلٍۢ كَٱلْفَخَّارِ

Khalaqal insaana min salsaalin kalfakhkhaari

انسان کو اُس نے ٹھیکری جیسے سُوکھے سڑے ہوئے گارے سے بنایا 1

15

وَخَلَقَ ٱلْجَآنَّ مِن مَّارِجٍۢ مِّن نَّارٍۢ

Wa khalaqal jaaan mim maarijim min naar

اور جِن کو آگ کی لَپٹ سے پیدا کیا۔ 1

16

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan

پس اے جِنّ و اِنس ، تم اپنے رب کی  کن کن عجائبِ قدرت 1 کو جھٹلاؤ گے؟

17

رَبُّ ٱلْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ ٱلْمَغْرِبَيْنِ

Rabbul mashriqayni wa Rabbul maghribayni

دونوں مشرق اور دونوں مغرب، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے۔ 1

18

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan

پس اے جِنّ و اِنس تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں 1   کو جھٹلاؤ گے؟

19

مَرَجَ ٱلْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ

Marajal bahrayni yalta qiyaani

دو سمندروں کو اس نے چھوڑ دیا کہ باہم مل جائیں

20

بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌۭ لَّا يَبْغِيَانِ

Bainahumaa barzakhul laa yabghiyaan

پھر بھی ان کے درمیا ن ایک پر دہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے۔ 1

21

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan

پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کرشموں کو جھٹلاؤ گے؟

22

يَخْرُجُ مِنْهُمَا ٱللُّؤْلُؤُ وَٱلْمَرْجَانُ

Yakhruju minhumal lu 'lu u wal marjaanu

اِن سمندروں سے موتی اور مونگے 1 نکلتے ہیں۔ 2

23

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan

پس اے جِنّ و اِنس، تم اپنے رب کی قدرت کے  کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟ 1

24

وَلَهُ ٱلْجَوَارِ ٱلْمُنشَـَٔاتُ فِى ٱلْبَحْرِ كَٱلْأَعْلَٰمِ

Wa lahul jawaaril mun sha'aatu fil bahri kal a'laam

اور یہ جہاز اُسی کے ہیں 1 جو سمندر میں پہاڑوں  کی طرح اونچے اُٹھے ہوئے ہیں

25

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

پس اے جِنّ و اِنس تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے؟ 1

26

كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍۢ

Kullu man 'alaihaa faan

1 ہر چیز جو اس زمین پر ہے فنا ہو جانے والی ہے

27

وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو ٱلْجَلَٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ

Wa yabqaa wajhu rabbika zul jalaali wal ikraam

اور صرف تیرے رب کی جلیل و کریم ذات ہی باقی رہنے والی ہے

28

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

پس اے جِنّ و اِنس، تم اپنے رب کے  کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟ 1

29

يَسْـَٔلُهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِى شَأْنٍۢ

Yas'aluhoo man fissamaawaati walard; kulla ywmin huwa fee shaan

زمین اور آسمانوں میں جو  بھی ہیں سب اپنی حا جتیں اُسی سے مانگ رہے ہیں۔ ہر آن وہ نئی شان میں ہے۔ 1

30

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

پس اے جِنّ و اِنس، تم اپنے رب کی کن کن صفاتِ حمیدہ کو جھٹلاؤ گے؟ 1

31

سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ

Sanafrughu lakum ayyuhas saqalaan

اے زمین کے بوجھو، 1 عنقریب ہم تم سے باز پُرس کرنے کے لیے فارغ ہوئے جاتے ہیں، 2

32

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

پھر دیکھ لیں گے کہ ، تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاتے ہو۔ 1

33

يَٰمَعْشَرَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ إِنِ ٱسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا۟ مِنْ أَقْطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ فَٱنفُذُوا۟ ۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَٰنٍۢ

Yaa ma'sharal jinni wal insi inis tata'tum an tanfuzoo min aqtaaris samaawaati wal ardi fanfuzoo; laa tanfuzoona illaa bisultaan

اے  گروہ جِنّ و اِنس، اگر تم زمین اور آسمانوں کی سرحدوں سے نکل  کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ دیکھو۔ نہیں بھاگ سکتے۔ اس کے لیے بڑا زور چاہیے۔ 1

34

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے؟

35

يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌۭ مِّن نَّارٍۢ وَنُحَاسٌۭ فَلَا تَنتَصِرَانِ

Yursalu 'alaikumaa shuwaazum min naarifiw-wa nuhaasun falaa tantasiraan

(بھاگنے کی کوشش کرو گے تو) تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں 1 چھوڑ دیا جائیگا جس کا تم مقابلہ نہ کر سکو گے

36

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کا انکار کرو گے؟

37

فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةًۭ كَٱلدِّهَانِ

Fa-izan shaqqatis samaaa'u fakaanat wardatan kaddihaan

پھر (کیا بنے گی اُس وقت) جب آسمان پھٹے گا اور لال چمڑے کی طرح سُرخ ہو جائے گا؟ 1

38

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اےجِنّ و اِنس (اُس وقت) تم اپنے رب کی کن کن  قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟ 1

39

فَيَوْمَئِذٍۢ لَّا يُسْـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٌۭ وَلَا جَآنٌّۭ

Fa-yawma'izil laa yus'alu 'an zambiheee insunw wa laa jaann

اُس روز کسی انسان اور  کسی جِن سے اُس کا گناہ پوچھنے کی ضرورت نہ ہوگی، 1

40

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

پھر(دیکھ لیاجائے گا کہ) تم دونوں گروہ اپنے رب کے کن کن احسانات کا انکار کرتے ہو۔ 1

41

يُعْرَفُ ٱلْمُجْرِمُونَ بِسِيمَٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِٱلنَّوَٰصِى وَٱلْأَقْدَامِ

Yu'raful mujrimoona biseemaahum fa'yu'khazu binna waasi wal aqdaam

مجرم وہاں اپنے چہروں سے پہچان لیے جائیں گے اور انہیں پیشانی کے بال اور پاؤں پکڑ پکڑ کر گھسیٹا جائے گا

42

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اُس وقت تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟

43

هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِى يُكَذِّبُ بِهَا ٱلْمُجْرِمُونَ

Haazihee jahannamul latee yukazzibu bihal mujrimoon

(اُس وقت کہا جائے گا) یہ وہی جہنم ہے جس کو مجرمین جھوٹ قرار دیا کرتے تھے

44

يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ ءَانٍۢ

Yatoofoona bainahaa wa baina hameemim aan

اسی جہنم اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان  وہ گردش کرتے رہیں گے۔ 1

45

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

پھر اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے؟ 1

46

وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ

Wa liman khaafa maqaama rabbihee jannataan

اور ہر اُس شخص کے لیے جو اپنے رب کے حضور پیش ہونے کا خوف رکھتا ہو، 1 دو باغ ہیں۔ 2

47

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟1

48

ذَوَاتَآ أَفْنَانٍۢ

Zawaataaa afnaan

ہری بھری ڈالیوں سے بھرپور

49

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

50

فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ

Feehimaa 'aynaani tajriyaan

دونوں باغوں میں دو چشمے رواں

51

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

52

فِيهِمَا مِن كُلِّ فَٰكِهَةٍۢ زَوْجَانِ

Feehimaa min kulli faakihatin zawjaan

دونوں باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں۔ 1

53

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

54

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍۢ ۚ وَجَنَى ٱلْجَنَّتَيْنِ دَانٍۢ

Muttaki'eena 'alaa furushim bataaa'inuhaa min istabraq; wajanal jannataini daan

جنّتی  لوگ ایسے فرشو ں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے جن کے اَستر دبیز ریشم کے ہوں گے، 1 اور باغوں کی ڈالیاں پھلوں  سے جھکی پڑرہی ہوں گی

55

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

56

فِيهِنَّ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌۭ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّۭ

Feehinna qaasiratut tarfi lam yatmishunna insun qablahum wa laa jaaann

اِن نعمتوں  کے درمیان شرمیلی نگاہوں والیاں ہوں گی 1 جنہیں اِن جنتیوں سے پہلے کسی انسان یا جِن نے چُھوا نہ ہوگا۔2

57

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

58

كَأَنَّهُنَّ ٱلْيَاقُوتُ وَٱلْمَرْجَانُ

ka annahunnal yaaqootu wal marjaan

ایسی خوبصورت جیسے ہیرے اور موتی

59

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

60

هَلْ جَزَآءُ ٱلْإِحْسَٰنِ إِلَّا ٱلْإِحْسَٰنُ

Hal jazaaa'ul ihsaani illal ihsaan

نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہوسکتا ہے۔ 1

61

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

پھر اے جِنّ و اِنس۔ اپنے رب کے کن کن اوصاف ِحمیدہ کا تم انکار کرو گے؟ 1

62

وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ

Wa min doonihimaa jannataan

اور ان دو باغوں کے علاوہ دوباغ اور ہوں گے۔ 1

63

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

64

مُدْهَآمَّتَانِ

Mudhaaammataan

گھَنے سرسبز و شاداب باغ۔ 1

65

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

66

فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ

Feehimaa 'aynaani nad daakhataan

دونوں باغوں میں دو چشمے فواروں کی طرح ابلتے ہوئے

67

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

68

فِيهِمَا فَٰكِهَةٌۭ وَنَخْلٌۭ وَرُمَّانٌۭ

Feehimaa faakihatunw wa nakhlunw wa rummaan

اُن میں بکثرت پھل اور کھجوریں اور انار

69

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

70

فِيهِنَّ خَيْرَٰتٌ حِسَانٌۭ

Feehinna khairaatun hisaan

اِن نعمتوں کے درمیان خوب سیرت اور خوبصورت بیویاں

71

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

72

حُورٌۭ مَّقْصُورَٰتٌۭ فِى ٱلْخِيَامِ

Hoorum maqsooraatun fil khiyaam

خیموں میں ٹھیرائی ہوئی حُوریں۔ 1

73

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

74

لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌۭ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّۭ

Lam yatmis hunna insun qablahum wa laa jaaann

اِن جنتیوں سے پہلے کبھی انسان یا جن نے اُن کو نہ چھوا ہوگا

75

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

76

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍۢ وَعَبْقَرِىٍّ حِسَانٍۢ

Muttaki'eena 'alaa rafratin khudrinw wa 'abqariyyin hisaan

وہ جنّتی سبز قالینوں اور نفیس و نادر فرشوں1 پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے

77

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

Fabi ayyi aalaaa'i Rabbikumaa tukazzibaan.

اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

78

تَبَٰرَكَ ٱسْمُ رَبِّكَ ذِى ٱلْجَلَٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ

Tabaarakasmu Rabbika Zil-Jalaali wal-Ikraam

بڑی برکت والا ہے تیرے رب جلیل و کریم کا نام

قرآن کریم آڈیو کے ساتھ سنیں

آڈیو سنیں