سورة التكاثر
باب 102 | 8 آیات
ترجمہ: فتح محمد جالندھری
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ أَلْهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ
Al haaku mut takathur
تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دُوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دُھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے 1
حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ
Hatta zurtumul-maqaabir
یہاں تک کہ (اِسی فکر میں) تم لبِ گور تک پہنچ جاتے ہو۔ 1
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ
Kalla sawfa ta'lamoon
ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا۔ 1
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ
Thumma kalla sawfa ta'lamoon
پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ ٱلْيَقِينِ
Kalla law ta'lamoona 'ilmal yaqeen
ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا)
لَتَرَوُنَّ ٱلْجَحِيمَ
Latara-wun nal jaheem
تم دوزخ دیکھ کر رہو گے
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ ٱلْيَقِينِ
Thumma latara wunnaha 'ainal yaqeen
پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے
ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ
Thumma latus alunna yauma-izin 'anin na'eem
پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی۔ 1
قرآن کریم آڈیو کے ساتھ سنیں
آڈیو سنیں